جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

نمونیا کے علاج کیلئے 3 ماہ کی بچی کو گرم سریا لگا کر مار دیا گیا

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں نمونیا کے علاج کے لیے 3 ماہ کی بچی کو متعدد بار گرم سریا لگا کر مار دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں 3 ماہ کی بچی نمونیا میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم سریا لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوٹکا کارآمد نہ ہونے پر تکلیف بڑھ گئی اور ساتھ ہی بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 15 دن زیر علاج رہی اور پھر دم توڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ بچی کی تدفین کردی گئی ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے دوبارہ نکالا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کے چند قبائلی علاقوں کے لوگ نمونیا کے علاج کے لیے گرم لوہا پیٹ پر لگانے پر یقین رکھتے ہیں اسی حوالے سے ڈاکٹرز نے خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ لوہا جسم پر لگانے سے نا صرف درد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انفیکشن پھیلنے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔  یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقے میں پیش آیا جہاں 3 ماہ کی بچی نمونیا میں مبتلا تھی جس کے علاج کے لیے بچی کے پیٹ پر 51 بار گرم سریا لگایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…