ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹرز سراج اورعمران کی ماتھے پر تِلک نہ لگوانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ شروع

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلرز محمد سراج اور عْمران ملک کی جانب سے ماتھے پر تِلک لگانے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر بھارت میں دونوں کرکٹرز کے خلاف نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

جس میں بھارتی ٹیم کو ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جا رہا ہے اور اس موقع پر ہوٹل کے عملے کی ایک خاتون کھلاڑیوں کے ماتھے پر تِلک لگاتی ہیں۔اس موقع پر مسلمان فاسٹ باؤلر محمد سراج کی باری آتی ہے تو وہ خاتون کو تِلک لگانے سے منع کر دیتے ہیں اور ان کے بعد ایک اور مسلمان فاسٹ باؤلر عْمران ملک بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے تلک لگانے سے انکار کر دیتے ہیں۔یہ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دونوں مسلمان کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور دونوں کرکٹرز کی اپنی ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے کچھ صارفین نے تو انہیں ہندو مذہب کی توہین کا مورد الزام بھی ٹھہرا دیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ وکرم راتھوڑ اور ایک سپورٹ اسٹاف کے رکن بھی تلک لگوانے سے انکار کر دیتے ہیں تاہم ان کے اس عمل کو کسی نے بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن سراج اور عْمران کے انکار پر طوفان برپا کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…