جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی لڑکی دریا میں تیر کر شادی کرنے بھارت پہنچ گئی

datetime 4  فروری‬‮  2023 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی لڑکی دریا میں تیر کر شادی کرنے بھارت پہنچ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کی شناخت کرشنا دیوی کے نام سے بتائی گئی ہے جس کی فیس بک پر بھارت کے نوجوان ابھیک منڈل کے ساتھ

ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔کرشنا کے پاس چونکہ پاسپورٹ نہیں تھا لہٰذا اس نے غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ جان جوکھوں میں ڈال کر بنگلہ دیش اور بھارت کے بارڈر پر واقع سندر بن نامی جنگل سے گزری جس میں بنگالی ٹائیگرز بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ جنگل سے گزر کر وہ بنگلہ دیش سے بھارت میں داخل ہونے والے دریا پر پہنچی اور اس میں تیرتی ہوئی بھارت میں داخل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ابھیک کلکتہ کا رہائشی ہے۔ کرشنا اور اس کی شادی کی رسومات کالی گھاٹ مندر میں ہوئیں۔ تاہم شادی کے اگلے روز ہی کرشنا کو پولیس نے غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشنا کو ممکنہ طور پر بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے حوالے کر دیا جائے گا جو اسے واپس بنگلہ دیش پہنچا دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…