بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

کتابیں ، کاپیوں سمیت سٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 4  فروری‬‮  2023 |

راولپنڈی(آن لائن) تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

ڈالرکی مسلسل اونچی اڑان کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں نے بتایا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی، ٹرانسپورٹر نے کہاکہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…