ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں: اسحاق ڈار کا سابق وزیراعظم کو جواب

datetime 4  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں ملک نیچے جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار اور قتل ہونے والے افراد کی تصویر اور

نام درج کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔سابق وزیراعظم کی ٹوئٹ پر ردعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا اور سیاسی ماحول کو گندا کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے لکھا کہ عمران خان کی جانب سے دنیا میں 27 نمبر کی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ ا?ج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔لیگی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو ا?ئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹایا گیا تو وہ پاگل ہو چکے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا بھدا اور احمقانہ ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ انتہائی معذرت کے ساتھ، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کے بجائے نیچے جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…