ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا کا کرنسی نوٹ سے برطانوی ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی )آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر سمیت برطانوی بادشاہت کی علامات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ5ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ

مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر ہوا کرے گی۔آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا تھاکہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ ایلزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نو آبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔آسٹریلیا ایک جمہوری ملک ہے لیکن آئینی بادشاہت ہونے کے ناطے اس کا سربراہ شاہ چارلس دوم ہیں۔آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا مزید کہنا تھا کہ اس کے فیصلے کو وزیراعظم انتونی البنیز کی حکومت کی حمایت حاصل ہے جو آسٹریلیا کو جمہوری ریاست بنانے کے حامی ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق نئے نوٹ کے ڈیزائن اور پرنٹ میں کئی سال لگیں گے تاہم 5 ڈالر کا پرانا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…