اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ممبئی کی پولیس نے “چاند پر پھنسے” ایک صارف سے کہا ہے کہ چاند ان کی حدود میں نہیں آتا۔لیکن ہمیں یہ جان کر خوش ہوئی ہے کہ آپ اعتبار ہم پر چاند تک ہے ۔ایک صارف نے ایسی تصویر شیئر کی جس میں کوئی چاند کی سطح پر کھڑا ہوا زمین کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ میں یہاں پھنسا ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو کوئی بھی مشکل پیش آئے تو انتظار نہ کریں اور فوری 100 ڈائل کریں۔ خیال رہے کہ بھارت میں پولیس کا ایمرجنسی نمبر 100 ہے۔