منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر نے معروف پیزا ریسٹورینٹ پر میڈیم پیزا کی قیمت دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ وہ اٹلی جاکر اس سے کم قیمت کا پیزا کھائے گا

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کیلم ریان سستا پیزا خریدنے کے لیے لندن سے فلائٹ لے کر اٹلی کے شہر میلان پہنچ گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیلم ریان نے معروف پیزا ریسٹورینٹ پر میڈیم پیزا کی قیمت دیکھی

اور پھر فیصلہ کیا کہ وہ اٹلی جاکر اس سے کم قیمت کا پیزا کھائے گا جو کہ اس کی جیب پر بھاری بھی نہیں پڑے گا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں کیلم نے بتایا کہ اس نے جب لندن میں اس ریسٹورینٹ پر پیزا کی قیمت دیکھی تو خود کو چیلنج کیا جس کے تحت اس نے ملان کی فلائٹ بک کی۔ٹک ٹاکر کے مطابق اس کا کل ملا کر بجٹ 19 پاؤنڈ تھا جب کہ لندن کے ریسٹورینٹ میں میڈیم پیزا کی قیمت ہی 19 پاؤنڈ تھی۔کیلم نے بتایا کہ ‘خوش قسمتی سے مجھے آخری لمحات میں میلان کی فلائٹ ملی جس کے لیے میں نے 8 پاؤنڈ ادا کیے، رات کے کھانے کے وقت میں میلان پہنچا اور وہاں ایک ریسٹورینٹ میں چلا گیا جہاں میں نے کھانے کے 11 یورو ادا کیے’۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بتایا کہ جب 11 یورو کو پاؤنڈ میں تبدیل کیا تو ان کی قیمت 9.72 پاؤنڈ بنی لہٰذا مجموعی طور پر فلائٹ اور پیزا کو ملا کر کیلم نے 17.72 پاؤنڈ خرچہ کیا۔کیلم نے 20 پاؤنڈ سے بھی کم خرچہ کرکے لندن سے اٹلی جاکر پیزا کھایا جب کہ لندن میں ہی معروف ریسٹورینٹ کا پیزا تقریباً 20 پاؤنڈز کا تھا۔ٹک ٹاکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جہاں صارفین حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کیلم کے دماغ کی بھی داد دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…