اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے بعد کراچی کا سرکاری پاوا کے تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ، ہر کوئی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر اپنی ڈریسنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگھوار ان دنوں اپنی مختلف ڈریسنگ اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر خاصے وائرل ہیں۔پاکستان میں عام طور پر بیوروکریٹس کو سخت گیر شخصیت کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسے اسسٹنٹ کمشنر کا چرچا ہے جن کی شخصیت اور انداز ’روایتی مردوں‘ سے بالکل مختلف ہے۔