اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر و راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکے تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب اختر تبلیغی جماعت کیساتھ سفر کے دوران ایک مسجد میں نمازیوں کو
نماز اور اس کی اہمیت سے متعلق بیان دے رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ نماز کہاں ہے مسجد میں جب تک تم مسجد نہیں آئو گے تو اللہ تعالیٰ کو کیسے پہچانو گے کیسے ؟ ہم سب اللہ کو مانتے ہیں لیکن پہچانتے نہیں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو پہچاننے کیلئے ہمیں جو محنت ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ راولپنڈی ایکسپریس کا مزید کہنا تھا کہ کام یہ ہے کہ آپ اللہ اور اس کے نبی کریم ﷺ کے دین میں داخل ہوں اور اس کی سنتوں کو سمجھیں اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پراپنی زندگی گزاریں ، پاک صاف راستے اختیار کریں ، اگر جسم صاف کر لیا تو پھر آنکھ کون صاف کرے گا ، زبان کو کون روکے گا کان کو کون روکے گا ۔ اس کیلئے ہمیں محنت کرنے کی ضرورت ہے جماعت کا یہ کام ہے کہ اللہ کو سمجھنا کیسے ہے اور اس کی جانب آنا کیسے ہے؟۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کیا ، ویڈیو ملاحظہ کریں ۔
Shoaib Akhtar giving Islamic speech ?#Cricket | #Pakistan | #ShoaibAkhtar | #RawalpindiExpress pic.twitter.com/ZsJW6Rb6bq
— Khel Shel (@khelshel) January 28, 2023