ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا گیا

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی محکمہ دفاع نے پاکستانی نژاد امریکی ماجد خان کو گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے بیلیز منتقل کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوانتانامو بے میں قید ماجد خان کو 2 گھنٹے کی پرواز کے ذریعے بیلیز پہنچایا گیا جہاں انہیں مقامی حکام کے حوالے کیا گیا۔

ماجد خان کو فروری 2012 میں ملٹری کمیشن نے قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ ماجد خان کو 2021 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، انہوں نے اپنی سزا پوری کرلی۔ماجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے زندگی میں دوسرا موقع دیا گیا ہے اور میں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہوں، انہوں نے معاشرے کا ایک نتیجہ خیز، قانون کی پاسداری کرنے والا رکن بننے کا عہد بھی کیا۔ماجد خان نے کہا کہ میں اللہ سے اور جن لوگوں کو میں نے تکلیف پہنچائی ان سے معافی مانگتا ہوں۔سیکریٹری آف ڈیفنس آسٹن نے گزشتہ سال 22 دسمبر کو ماجد خان کو بیلیز کی حکومت میں منتقل کرنے کے اپنے ارادے سے کانگریس کو مطلع کیا تھا اور بیلیز کے شراکت داروں کے ساتھ مشاورت میں بتایا کہ ہم نے ذمہ دارانہ منتقلی کیلئے تقاضے پورے کرلئے۔امریکا کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کی آبادی کو ذمہ دارانہ طور پر کم کرنے اور بالآخر گوانتاناموبے کی سہولت کو بند کرنے پر مرکوز امریکی کوششوں کی حمایت کیلئے بیلیز کی حکومت اور دیگر شراکت داروں کی آمادگی کو سراہتا ہے۔امریکا کے مطابق گوانتانامو بے میں اب بھی 34 قیدی موجود ہیں، جن میں سے 20 یہاں سے منتقلی اور 3 جائزہ بورڈ کیلئے اہل ہیں، 9 قیدی فوجی کمیشن کے عمل میں شام ہیں جبکہ 2 کو سزا سنائی جاچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…