ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف کراچی موچکو تھانے میں مقدمہ درج کر کے

ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کو کراچی منتقل کیا جائے گا، موچکو پولیس شیخ رشید کو لانے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔شیخ رشید کے خلاف مقدمہ 40/2023 درج ہے، مقدمہ خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں دھمکیاں دینے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور خونریزی پھیلانے کی سازش سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر میں دفعہ 506، 504، 500 اور 153 شامل کی گئی ہے۔شیخ رشید کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی، پی ایس 112 کے سنیئر نائب صدر خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا، سوشل میڈیا پر دیکھا کہ شیخ رشید نے پولی کلینک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کے لئے غلیظ زبان استعمال کی۔ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو کے لئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید کا بیان سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشتعل افراد کو بڑی مشکل سے روکا۔

جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے، تصادم اور خونریزی اور اشتعال پھیلانے کے لئے سازش کی گئی۔دوسری جانب شیخ رشید پر کراچی میں مقدمے کے معاملے پر خدابخش کھوسو نے بتایا کہ شیخ رشید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے

خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی اس لئے مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر شیخ رشید نے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…