منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کو دوست نے 4 سال پہلے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا تھا؟ قومی ٹیم کے کپتان اور چیئرمین پی سی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز وصول کرنے کے بعد تصاویر شیئر کردیں۔بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز ملنے کے بعد اپنے گھر پر خصوصی فوٹو سیشن کرایا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 2021 اور 2022 میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ کرائے گئے فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کیں۔

بابر اعظم نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر اعظم کی ایوارڈز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافی دی تھی۔بابر اعظم 2021ء میں آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو 2021ء میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2022 ء میں 9میچوں میں 84.87کی اوسط سے 679رنز بنائے تھے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابقایورڈز دینے کے موقع پر نجم سیٹھی قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہوتے وقت کپتان بابر اعظم کے سامنے انکشاف کرتے ہیں کہ 4 سال پہلے میرے ایک دوست نے کہا تھا کہ بابر اعظم نامی لڑکے کا خیال رکھنا وہ مستقبل میں ایک عظیم بیٹر بنے گا۔جس پر میں نے اپنے دوست سے کہا کہ کون بابر اعظم میں تو نہیں جانتا۔ نام بھی نہیں سنا۔ دوست نے کہا کہ وہ انڈر 19 کا کپتان رہا ہے۔ آپ یاد رکھیے گا میں آپ کو کہہ رہا ہوں ایک دن آئے گا وہ ایک عظیم بلے باز بنے گا۔نجم سیٹھی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ دن ہے اور آج کا دن میں اپنے اس دوست کو داد دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ بابر تو دنیا کا نمبر ایک بلے باز بن گیا ہے، مجھے ایک دو نام اور بتاؤ۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے سوال کیا کہ بابر آپ اس عمر میں آپ کو جو شہرت ملی ہے، اس کو کس طرح محسوس کرتے ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے کپتان نے کہا کہ میں صرف محنت کرتا ہوں، کوشش کرتا ہوں چیزوں کو آسان رکھوں۔ اپنے مائنڈ سیٹ کو آسان اور فوکس رکھتا ہوں، جس کی وجہ سے کرکٹ آسان ہو جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…