ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا،عمران خان

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش ،ہارس ٹریڈنگ سے مسلط کی گئی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا،شہباز شریف نے 10ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 10ماہ میں حکومت نے معیشت تباہ کردی،قانون کی حکمرانی اوربنیادی حقوق ختم کردئیے اور ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا اورناک کے نیچے دہشتگردی کو پھیلنے کی کی اجازت دی۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دی گئی، سوچتا ہوں کہ اتنے بے شرم کیسے ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…