اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گیری بیلنس کو زمبابوے ٹیسٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ گیری بیلنس 23 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔