بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

اقامت آدھی ہوئی تو دھماکا ہوگیا، پشاور دھماکے کے عینی شاہد کی گفتگو

datetime 1  فروری‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں خودکش حملے کے عینی شاہد نے کہا ہے کہ مسجد کا برآمدہ نمازیوں سے بھرا ہوا تھا اور اقامت بھی آدھی رہ گئی تھی کہ دھماکا ہوگیا۔برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی ‘‘سے کی گئی گفتگو کے دوران پشاور لائنز مسجد میں نماز پڑھنے والے

مقامی ٹیلر محمد یوسف نے بتایا کہ دھماکے کے روز جب میں نماز پڑھنے مسجد آیا تو پہلی صف میں کھڑا ہوگیا کیونکہ جماعت کھڑی ہونے میں 4 سے 5 منٹ باقی تھے، میں نے سنتیں پڑھ لیں تھی جس کے بعد رومال اٹھاکر پہلی صف سے دوسری صف میں چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران لوگ مسجد میں نماز کیلئے اکٹھا ہورہے تھے، دوسری صف میں جہاں میں موجود تھا وہاں اقامت کی آواز آرہی تھی، اقامت کیلئے کلمہ شہادت صرف دو دفعہ ہی پڑھا گیا تھا اور تیسری دفعہ کلمہ شہادت پڑھنے کی نوبت نہ آسکی اس وقت مسجد کا اندر کا برآمدہ مکمل بھرا ہوا ہوتا ہے، ظالم نے بہت ظلم کیا۔واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ جماعت کھڑی ہی ہورہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا تو لوگ بھاگنے لگے ، میں بھی گھبراگیا، لڑکے مجھے دھکے دینے لگے تو میں گرگیا، مجھے لگا کہ قریب کوئی پٹاخہ پھٹا ہے تاہم جب دیکھا تو تباہی پھیل چکی تھی۔دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک نمازی نے بتایا ہم نماز کیلئے کھڑے ہوئے تھے کہ دھماکا ہوگیا ، سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا ہوا، لگ رہا تھا کہ زلزلہ آگیا یا مسجد کی چھت گرگئی ہو، اس کے بعد ہم نے مسجد سے نکلنے کی کوشش کی، مجھے راستہ مل گیا لیکن بہت سے لوگ چھت کے نیچے آگئے، مسجد میں دھماکے کے وقت اندازا 200 سے 300 لوگ تھے۔واضح رہے کہ پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں نماز ظہر کے دوران خودکش حملہ کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا، خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد تک جا پہنچی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…