پاکستان میں جو مہنگائی کا طوفان آیا ہے اس میں ہمارا قصور نہیں ، رانا ثناء اللہ

1  فروری‬‮  2023

بہاولپور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ بحران میں آپ کے بجلی اور گیس کے بل بڑھے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے آپ کو بھی متاثر کیا ہے

تاہم مہنگائی کا طوفان گزشتہ حکومت کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے کیے گئے معاہدے کی وجہ سے آیا ہے۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان میں جو مہنگائی کا طوفان آیا ہے اس میں ہمارا قصور نہیں ہے کیونکہ اس کی بنیاد وہ معاہدہ ہے جو پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیا تھا جس میں ہر چیز درج ہے اور اس معاہدے کی وجہ سے ہم نے بھرپور مزاحمت کی کہ قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتیں نہ بڑھانے کی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بھرپور کوشش کی جبکہ میاں نواز شریف پہلے دن سے اس بات کے حق میں نہیں تھے کہ عام آدمی پر بوجھ ڈالا جائے تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس پر عمل درآمد کرنا ہماری مجبوری بنی، اگر ہم اس معاہدے پر عمل نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے ہم نے جدوجہد کا آغاز بہاولپور سے کیا ہے جو پورے ملک تک جائے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…