اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اےکا وکی پیڈیا کو بلاک کرنےکا انتباہ

datetime 1  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے / نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکر دی ہیں۔قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم (احکامات)کے تحت

نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے / ہٹانے کیلئے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک/ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کوبلاک کرنے /ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…