بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

میں دہشتگردی اور مہنگائی کا ذمہ دار نہیں، حکومت میں ہوتا تو جواب دہ ہوتا،عمران خان

datetime 1  فروری‬‮  2023 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پرقائم ہوں ،آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں،میں دہشتگردی اور مہنگائی کا ذمہ دار نہیں،

حکومت میں ہوتا تو جواب دہ ہوتا ۔لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنامیری بہترین حکمت عملی تھی اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے۔اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے توعام انتخابات نہیں ہونے تھے ۔ اب اگر 90روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہوناہے ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے بیان پر قائم ہوں، سابق صدر شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہتک عزت کا دعوی وہ کرتے ہیں، جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں دہشتگردی اور مہنگائی کا ذمہ دار نہیں، حکومت میں ہوتا تو جواب دہ ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…