شارجہ ( این این آئی) متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ کے میچ میں 2 بلند و بالا چھکے مارے گئے جو گرائونڈ سے باہر جاگرے۔انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی لیگ کے 21 ویں میچ میں انگلش کھلاڑی ڈین موسلے نے چھکا مارا جس کی گیند گرائونڈ سے باہر سڑک پر گری۔اس موقع پر سڑک پر موجود شخص گیند اٹھا کر وہاں سے چلتا بنا جس کے بعد دوسری گیند سے میچ شروع کیا گیا۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ نے بھی ایک چھکا مار اجو پھر گرائونڈ سے باہر گیا تاہم اس مرتبہ سڑک پر موجود شخص نے گیند واپس گرائونڈ میں پھینک دی۔سوشل میڈیا پر اس میچ میں پیش آئے ان 2 دلچسپ واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے دوران اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔