ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں چھانٹیاں، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک ڈائریکٹرز کے عہدے ختم،انتخاب عالم اور ذاکر بے روزگار

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رائٹ سائزنگ کے نام پر چھانٹیاں شروع کر دی ہیں اور پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈائریکٹرز کے عہدے ختم کر دئیے گئے ہیں۔اگلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر ملازمین اور بورڈ کے غیر فعال ریڈیو سٹیشن میں کام کرنے والوں کو جامع چھان بین کے بعد رخصت کیا جائے گا۔پی سی بی چیئرمین شہر یار خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کی چھانٹی جلد بازی میں نہیں بلکہ مرحلہ وار ہو گی۔بورڈ نے جنرل مینیجرز کے ذریعے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے محکموں کو چلانے اور لوڈ کم کرنے کیلئے مختلف محکموں کو ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔شہر یار نے بتایا کہ اِ س وقت پی سی بی سیٹ اپ میں نو ڈائریکٹرز کام کررہے ہیں اور چیف آپریٹنگ افسر کا سب سے مسلسل رابطہ رکھنا بہت مشکل ہے ٗ ایسی صورت میں ڈائریکٹرز کی تعداد میں بتدریج کمی لائے جائیگی۔
شہر یار نے انتخاب اور ذاکر کے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ انہیں دوسرے موزوں عہدوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔انتخاب عالم بہت سینئر کرکٹراور پی سی بی کے ملازم ہیں ہم انہیں کوئی دوسری اہم ذمہ داری سونپیں گے تاہم فی الحال میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ۔چیئرمین نے تسلیم کیا کہ دو افراد کا کوٹہ ہونے کے باوجود بورڈ آف گورنرز میں کوئی کرکٹر موجود نہیں ٗتاہم اس حوالے سے ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، جس میں وقت لگ سکتا ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…