بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کے پی کی نگران کابینہ میں ارب پتی خاندانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل

datetime 27  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( این این آئی)خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں ارب پتی خاندانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے، بیشتر وزرا کا تعلق جے یو آئی سے ہے ۔خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 15 وزرا کو شامل کیا گیا ،کے پی کی نگران کابینہ میں

مالدارافراد بھی شامل ہیں،ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے منظور آفریدی کا شمار مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی رفقا میں ہوتا ہے ۔ارب پتی منظور آفریدی کے مختلف کاروبار ہیں جبکہ ان کی کئی قیمتی پراپرٹی بھی ہیں، ضلع خیبر سے ہی تاج محمد آفریدی کو بھی نگران وزیر بنایا گیا ہے، تاج محمد آفریدی بھی ارب پتی ہیں ۔اس کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے حاجی غفران سابق گورنر خیبرپختو نخوا سردار مہتاب احمد خان کے سمدھی اور آفتاب احمد خان شیرپا کے قریبی ساتھی ہیں ، وہ پیشے کے لحاظ سے صنعتکار ہیں اور ان کے بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر شاہد خان خٹک پیشے کے اعتبار سے کنٹریکٹر ہیں اور ان کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے ، یہ بھی صاحب ثروت ہیں۔ صوبائی وزیر فضل الہی بھی صعنتکار ہیں اور مالدار شخصیت ہیں ، اس کے علاوہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے محمد علی شاہ مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں جبکہ امیرمقام کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں ۔صوبائی وزیر بخت نواز کا ضلع بٹگرام سے ہے اوران کے خاندان کا شمار بھی علاقے کی امیر ترین فیملیز میں ہوتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…