بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجم سیٹھی نے محمد عامر کو ٹیم میں واپسی کا اشارہ دے دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے،مکی آرتھر سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ

ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں،سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم پر کوئی خوف نہیں ہے، وہ تاریخ کے بہترین بیٹرز میں ایک ہے، میں نے تو الگ کرنے کی بات کی ہی نہیں، یہ ابھی پری میچور بات ہو گی، یہ سب افواہیں دوسرے لوگوں کی طرف سے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشاورت کے بعد نائب کپتان لگایا تھا جسے باہر بٹھا دیا گیا،میں اب کوئی تنازع نہیں بنانا چاہتا، شاہد میرے بڑے اچھے دوست ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سلیکٹرز نے اپنا ہوم ورک کیا ہوتا ہے، میں نے دستخط کرنا ہوتے ہیں، اگر کسی کو اعتراض ہو تو بات ہوتی ہے، میں مداخلت نہیں کرتا، میں نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے سخت موقف لیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہو گا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو چیلنج بھی کیا تھا، میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے لیے سب سے مشاورت کی تھی اور نائب کپتان کو پلینگ الیون میں کھلانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا۔ بابر اعظم ہمارا بہترین کرکٹر ہے اور اسکی کپتانی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کا باب بند نہیں کیا تھا، اب بھی ان سے میرا رابطہ ہے، 90 فیصد معاملہ حل ہو چکا ہے، مجھے امید ہے کہ مکی آرتھر جلد ہماری ٹیم کا حصہ ہوں گے، مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں، وہ بھی جلد ہمیں جوائن کر لیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے ہیں تو وہ ٹیم میں آ سکتے ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی۔ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہو گی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہو گی۔پی سی بی اور افغانستان کرکٹ بورڈز ریونیو شیئر کریں گے، مجھے امید ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں اجازت مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ندا ڈار آئی سی سی وومین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہوگئیں ہیں جبکہ رضوان اور ہارث رف آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر می شامل ہو گئے ہیں۔وومین انڈر 19کی ٹیم اب سپر 6میں پہنچ گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کا انتظام سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو قومی سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…