منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے 1400 سالہ اسلامی طریقے پر سر تسلیم خم کر لیا

datetime 22  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانا چبا چبا کر کھانے کا ہمیں بچپن ہی سے بتایا جاتا ہے لیکن اس کے فوائد کے بارے میں نہیں بتایا جاتا۔اسلام میں یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ کھانا آرام سے اور چباکر کھانا چاہیے۔اب اس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آگیا ہے کہ جان کر آپ کھانا اچھی طرح چباکرکھائیں گے۔ ایک تجربے میں دیکھا گیا کہ جو خواتین 35بار چباکر کھاناکھاتی ہیں

وہ ان خواتین سے 30فیصد کم کھانا کھاتی ہیں جو کہ 15بارچباکرکھاتی ہیں۔آکسفورڈ اور ہارورڈ کا ایجوکیشن ماہر اور تحقیق کارڈاکٹرXand van Tullekenکا کہنا ہے کہ ماضی میں کھانا چباکر کھانے سے وزن کم ہونے کا فائدہ بتایا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس کا فائدہ اس سے بھی زیادہ ہے۔یہ تجربہ ٹی وی شو میں بھی دکھایا گیا ہے اور لوگوں کو وزن کم کرنے کے لئے چباچباکرکھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کھانا ہم چبا چباکرکھائیں گے تو ہمار لعاب اس میں بہتر طریقے سے شام ہوگا اور کھانا بآسانی ہضم ہوگا۔سائنسدانوں اور ڈاکٹروں نے اس بارے میں اعتراف کیا ہے کہ آپ ﷺ کی چبا کر کھانا کھانے کی تعلیمات برحق ہیں اور اس کے طبی لحاظ سے بہت زیادہ فوائد ہیں۔تجربے میں 20خواتین کو پاسٹا کھانے کو کہا گیا اور ساتھ بتایا گیا کہ جب ان کا پیٹ بھر جائے تو وہ رُک سکتی ہیں۔ آدھے گروہ کو کہاگیا کہ وہ اپنے بھرے ہوئے منہ کو15بار چباکر کھائیںجبکہ دوسرے کو 35بار چبانے کا کہاگیا۔آخر میں ہر خاتون کے پلیٹ کو دیکھاگیا کہ جلدی کھانے والے افراد نے 468کیلوریز کھائیں اور چباچباکر کھانے والی خواتین نے 342کیلوریز لیں۔اس کا کہنا ہے کہ دونوں گروہوں میں126کیلوریز کا فرق ہے جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جو لوگ چباچباکر کھانا کھاتے ہیں ان کا وزن کم کھانے کی وجہ سے کم ہونے لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…