بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سنیل شیٹی بیٹی اتھیا کی شادی گھر میں کیوں کررہے ہیں ؟ خاص مہمانوں کے نام بھی سامنے آ گئے

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

حیدر آباد دکن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی  اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی جس کے لیے تقریبات کا آغاز کل سے ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اتھیا اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب کیلئے کسی عالیشان وینیو کے بجائے سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں قائم بنگلے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اب شادی سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔اتھیا اپنی شادی اور سات پھیروں کی تقریب کے لیے زیادہ شورشرابا نہیں چاہتیں اسی لیے سنیل شیٹی نے بیٹی اور داماد کو خوش کرنے کے لیے شادی کی تقریب اپنے کھنڈالا بنگلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے شیٹی خاندان کا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رات یاد رکھنے والی رات ہوگی جس کا ہمیں بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیا پر اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے علاوہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا نام سامنے آیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…