جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کے مقابلے میں ن لیگ کا نوجوان چہرہ سامنے لانے کا فیصلہ

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 (راجن پور ون)سے نوجوان رہنما عمار لغاری کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ڈیرہ غازی خان میں ان کی زراعت کے شعبے اور عوامی بہبود کے لیے کام کی بنیاد پر کیا گیا۔

عمار لغاری اعلی تعلیم یافتہ ہیں، 2019ء میں انہوں نے برطانیہ کی ممتاز سسیکس یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان عمار لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں زراعت کے شعبے میں ماحول دوست جدید اور تخلیقی رجحانات متعارف کروائے جس سے علاقے میں زراعت کو ترقی ملی۔ انہوں نے ڈی جی خان اور راجن پور میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے باصلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں آگے لانے کی سوچ کے تحت عمار لغاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ جعفر خان لغاری کی دسمبر 2022ء میں وفات کے بعد حلقہ این اے 193کی یہ نشست خالی ہوئی تھی۔اس طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کے مقابلے میں نوجوان چہرہ میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور ون سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…