لاہور(این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیراعلی کیلئے دئیے گئے ناموں میں سے ایک نام تبدیل کردیا جس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، اپوزیشن کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر و قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کمیٹی میں انہی ناموں پر
مشاورت ہو گی پہلے دئیے گئے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے لئے حکومتی اتحاد کی جانب سے نامزد ارکان میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے عمران خان سے خصوصی ملاقات جس میں مشاورت کے بعد سابق چیف سیکرٹری نوید چیمہ کا نام نگراں وزیراعلی کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگراں وزیراعلی کیلئے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ،نصیر خان کے نام پر غور کیا گیا۔ عمران کی جانب سے 2نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق کیا گیا۔حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلی کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو سابق چیف سیکرٹری نوید چیمہ اوراحمد نواز سیکھرا کے نام بھجوائے گئے۔اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے احمد نواز سکھیرا، آصف سعید کھوسہ اور نصیر خان کے نام دئیے تھے تاہم ناصر سعید کھوسہ نے یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی تھی۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومتی اتحاد کی جانب سے بھجوایا گیا نیا نام شامل کر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے ممبر و قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا ز کے نمائندے ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ اب مزید نئے نام شامل نہیں کیے جائیں گے،جووزیر اعلی اور قائد حزب اختلاف نے پہلے نام بھجوائے ہیں وہی نام ر ہیں گئے، کمیٹی میں بھی انہی ناموں پر مشاورت کی جائے گئی، نئے نام پر کوئی مشاورت نہیں کی جائے گئی۔