جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عمران دور حکومت میں وزیراعظم آفس کے اخراجات کی تفصیل سینٹ میں پیش، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)عمران دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش کردی گئی جس کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک ارب خرچ کئے۔منگل کوچیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور سادگی کا درس دیا لیکن ہیلی کاپٹر پر سفر کیا۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک ارب خرچ کئے۔وزیر مملکت برائے قانون شاہدت اعوان نے وزیر اعظم ہاؤس کے 3 سال کے اخراجات کی تفصیل پیش کی۔شہادت اعوان نے بتایاکہ ایوان میں 2019سے 2021کے اخراجات کی تفصیلات جمع کردی گئی ہیں۔وزیر مملکت نے بتایاکہ 3سال کے دوران وزیر اعظم آفس کیلئے ایک ارب 17کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ اخراجات 90کروڑ روپے سے زائد رہے۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت شہادت اعوان اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم میں تکرار بھی ہوئی۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ سیلاب کے فنڈز کی تفصیلات کہاں ہیں، ہم نے سوال پوچھا تھاکہ وہ فنڈز کتنے اور کہاں لگے، مصر میں کانفرنس کیلئے لشکر لے کر گئے تفصیلات جمع کرانا تھیں، جو عالمی کانفرنس سے پیسے لیے وہ کہاں لگے کیا خود ہی ہڑپ کرجانے ہیں۔سینیٹر شہزاد وسیم کے سوال پر شہادت اعوان نے کہاکہ غیر متعلقہ سوال پوچھا جارہا ہے، قواعد کے مطابق تحریری سوال جمع کرایا جائے تو ساری تفصیلات پیش کردوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…