منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

کے پی اسمبلی آج ہی توڑنے کا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔منگل کو وزیراعلی محمود خان نے تصدیق کی کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ

عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔محمود خان نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں دستخط نہ کرنے کی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔قبل ازیں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل کررہے تھے، ہمیں تو عمران خان نے روکا۔انہوںنے کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے بیانات سے کچھ نہیں حاصل ہوگا، بتایا جائے عدم اعتماد کے بارے میں ہماری طرف سے کس نے رابطہ کیا؟وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان اس وقت اکیلے کرپٹ مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، منتیں کرنا تو آپ کا خاصہ ہے، ہم آپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں آپ کا صفایا کریں گے اور عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر لوٹیں گے۔دوسری طرف اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے دعویٰ کیا تھاکہ وزیراعلی نے قریبی ساتھی کے ذریعے عدم اعتماد لانے کا پیغام بھجوایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…