جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہیری کا والد اور بھائی سے متعلق یادداشتوں سے400صفحات نکالنے کا انکشاف

datetime 15  جنوری‬‮  2023 |

لندن(این این آئی )شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کی طرف سے شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی ڈائریوں سے بہت سے پیراگراف ہٹا دئیے۔ ایسا اس لیے کیا تھا کہ انہیں ڈر تھا کہ ان کے والد کنگ چارلس سوم اور ان کا بھائی ولیم انہیں شرمناک معلومات کے لیے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پہلا مسودہ(کتاب کا)مختلف تھا۔ یہ 800 صفحات پر مشتمل تھا، لیکن کتاب اپنی آخری شکل میں صرف 400 صفحات کی ہے۔ اس طرح دو کتابیں تیار کی جا سکتی تھیں۔ سب سے مشکل حصہ اقتباسات کو ہٹانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی چیزیں ہیں جو خاص طور پر میرے اور میرے بھائی کے درمیان اور کچھ حد تک میرے والد کے درمیان ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ دنیا کو ان کا پتہ چلے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ مجھے کبھی معاف نہیں کریں گے۔شہزادہ ہیری کی یاداشتوں پر مشتمل کتاباسپیئر کے عنوان سے کتاب کی بک اسٹورز میں بہت زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ کنگ چارلس کے سب سے چھوٹے بیٹے نے کسی کو نہیں بخشا۔ انہوں نے اپنے بھائی کو جو ان سے دو سال بڑے ہیں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ انہیں دشمن سمجھتے ہیں۔کتاب میں ولیم کو ایک ناراض آدمی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو ہیری کی بیوی میگھن کو پسند نہیں کرتے اور وہ اسے بری نسل اور جارحانہ سمجھتے ہیں۔

ہیری نے 2019 میں ان کے درمیان جھگڑے کے بعد اپنے بھائی ولیم کی طرف سے زمین پر گرائے جانے کی کہانی بھی سنائی۔کیلیفورنیا میں شہزادہ ہیری قیام پذیر ہیں کتاب سے پہلے کے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ ولیم کے بچوں کے لیے 9 سالہ جارج، 7 سالہ شارلٹ اور چار سالہ لوئس کے لییاپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ان تین بچوں میں سے کم از کم ایک میرے جیسا متبادل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات مجھے تکلیف دیتی اور پریشان کرتی ہے کہ ولیم نے ان پر واضح کر دیا تھا کہ ان کے بچے میری ذمہ داری نہیں ہیں۔ہیری نے کہاکہ یہ برطانوی بادشاہت کو گرانے کی کوشش نہیں ہے، یہ انہیں اپنے آپ سے بچانے کی کوشش کے بارے میں ہے۔انہوں نے شاہی خاندان سے بھی براہ راست بات کی اور اس سے کہا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن سے معافی مانگے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا۔ تو اسے تسلیم کریں اور ہم سب آگے بڑھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…