جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

ساڑھے7 ہزار سال پرانے شتر مرغ کے انڈے دریافت

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل میں ساڑھے7ہزار سال پرانے شتر مرغ کے 8انڈے دریافت ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ کو صحرائے نقب سے ملنے والے شتر مرغ کے انڈے ثابت حالت میں نہیں بلکہ ان کے چھلکے ہیں،

انڈوں کے یہ چھلکے صحرا میں واقع ایک پرانے آتش دان سے ملے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شتر مرغ کے انڈوں کا آتش دان کے قریب ملنا یہ بتاتا ہے کہ انہیں وہاں آباد خانہ بدوشوں نے جمع کیا تھا تاہم اس کا مقصد معلوم کرنے کے لیے لیبارٹری میں تجزیہ کرنا ہوگا جس کے بعد اس حوالے سے مزید معلوم ہوسکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ قدیمی خانہ بدوش شتر مرغ کے انڈے کھانے کے علاوہ انہیں سجاوٹ اور پانی کے برتن کے طور پر رکھنے کے علاوہ مختلف استعمال میں لاتے تھے۔ماہرین آثار قدیمہ کو انڈوں کے قریب سے مٹی کے برتن، جلے ہوئے پتھر اور پتھرکے اوزار بھی ملے ہیں۔ماہرین کے مطابق شتر مرغ کے انڈوں کے چھلکے حیران کن طور پر کافی حد محفوظ حالت میں ہیں، ان کا تجزیہ کرنے سے اس دورکے حوالے سے نئی معلومات ملنے کی امید ہے۔ماہرین کے مطابق اس خطے میں 19ویں صدی تک شتر مرغ عام پائے جاتے تھے تاہم اب وہ معدوم ہوچکے ہیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…