جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

گزشتہ ہفتے دونوں بازاروں میں ڈالر، پائونڈ اور یورو کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ تفصیلات سامنے آگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)درآمدی ادائیگیوں کے دبا، معیشت سے متعلق منفی خدشات سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستقل دبائو میں رہا، ہفتہ وار کاروبار میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر، پائونڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتے

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 228 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ بھی 237 اور 238روپے سے بھی زائد رہے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.02 روپے بڑھ کر 228.15 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے بڑھ کر 238.50 روپے پر بند ہوئی۔برطانوی پائونڈ کے انٹربینک ریٹ 7.96 روپے بڑھ کر 278.32 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پانڈ کی قدر 2 روپے بڑھ کر 306 روپے ہوگئی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 8.09 روپے بڑھ کر 247.24 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4 روپے بڑھ کر 271 روپے ہوگئی۔حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک اور نئی شرائط سے ڈالر کی اڑان جاری رہی۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی عدم بحالی نے ڈالر مضبوط کیا۔ زرمبادلہ کے ذخائر تسلسل سے گھٹنے سے بھی اضطراب بڑھا جس سے لوگوں نے اپنے سرمائے کومحفوظ بنانے کے لیے ڈالر خریدنے کی کوششیں کیں۔پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عندیے اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی مالیاتی سہولت بھی روپیہ کی قدر کو بہتر بنانے میں موثر ثابت نہ ہوسکی۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…