جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گورنر نے اڑتالیس گھنٹوں میں دستخط نہ کئے ، پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری پر دستخط نہ کئے گئے ، اڑتالیس گھنٹے کا مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہو گئی ۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو جمعرات کی رات اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جو گورنر کو رات کو 10 بج کر 10 منٹ پر بند لفافے میںموصول ہوئی تھی ۔گورنر پنجاب نے اڑتالیس گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پردستخط نہیں کیے جس کے بعد اسمبلی ہفتہ کی رات 10بج کر 11منٹ پر آئینی طور پر تحلیل ہوگئی ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ میںنے فیصلہ کیا تھا کہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا،ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں تھا۔آئین و قانون میں صراحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔اسمبلی کی تحلیل کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ،وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نگراں وزیراعلی کے تقرر تک بطور قائمقام وزیراعلی کام کرتے رہیں گے ۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے مابین نگراں وزیراعلی کے تقرر پر مشاورت کا آغاز ہو گا دونوں رہنمائوں کو آئندہ 3 روز میں باہمی مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلی کا تقرر کرنا ہے ،دونوں رہنمائوں میں اتفاق رائے نہ ہو سکا تو معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا،پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن بنچوںکے 3، 3 اراکین شامل ہوں گے ،پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں اتفاق رائے سے نگراں وزیراعلی کا تقرر کر سکتی ہے ،پارلیمانی کمیٹی کا عدم اتفاق کی صورت میں نگراں وزیراعلی کا تقرر الیکشن کمیشن کرے گا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…