جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور ماہرین آئینی امور شریک ہوئے، پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور دیگر دو صوبوں کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیگی اراکین پارلیمان نواز شریف کے ساتھ تھے اور ہیں، پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا، نواز شریف نے پارٹی کو الیکشن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کے لئے خود بھی تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، انتخابی مہم میں عمران خان کے دور میں ہونے والے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات بارے آگاہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز کو رواں ماہ کے دوران ہی وطن واپس جانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کہا کہ کل سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے ان کی رہائشگاہ جاؤں گا، عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسے قوم مسترد کر چکی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس سے کوئی اچھی توقع نہیں کی جا سکتی، امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں، مریم نواز رواں ماہ پاکستان میں ہوں گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…