جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بنگلادیش میں محمد رضوان کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیوں ہوا؟وجہ سامنے آگئی

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

بنگلادیش میں محمد رضوان کیلئے خصوصی ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیوں ہوا؟وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر گزشتہ روز پاک نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے کے اختتام کے فوری بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ ہوگئے تھے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رضوان کومیلا وکٹوریئنز کی نمائندگی کر رہے ہیں جو پوائنٹس ٹیبل پر کافی نیچے ہے۔ہفتے کو کومیلا وکٹوریئنز اور فورچیون بریشان کے درمیان میچ تھا جس کیلئے محمد رضوان کو ہنگامی طور پر اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ فرنچائز نے محمد رضوان کو چٹوگرام کے ظہور چوہدری اسٹیڈیم پہنچانے کیلئے وی آئی پی ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا جس پر سوار ہوکر رضوان میچ سے ایک گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچے۔بعد ازاں ہونے والے میچ میں کومیلا وکٹورینز کو 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں محمد رضوان 11 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔خیال رہے کہ کومیلا وکٹورینز کو لیگ میں مسلسل تین شکست ہوچکی ہے۔ کومیلا میں پاکستان کے خوشدل شاہ اور حسن علی بھی شامل ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…