جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نوجوان بھارتی خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

ممبئی ( این این آئی) بھارت کی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر راج شری کی لاش جنگل سے برآمد کرلی گئی۔بھارتی پولیس کے مطابق 26سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڑیسا کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کرکٹر 11جنوری سے لاپتہ تھی جبکہ اس کی اسکوٹی بھی پولیس کو جنگل کے قریب سے مل گئی ۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کرکٹر کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آجائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کے لیے اس علاقے میں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے لیے منتخب کی گئی 16 رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔راج شری کے ساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ بدھ کی شام ٹیم کے ارکان کے ناموں کے اعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سے لاپتہ ہوگئی جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کے لیے رکھا گیا تھا۔مرنے والی خاتون کرکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاش پر زخموں کے نشانات تھے۔اہلخانہ کے مطابق راج شری فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹر تھی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…