جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم والے اپنے گھر میں بھی الیکشن کروائیں تو دو تہائی اکثریت نہیں لے سکتے‘فواد چوہدری کا طنز

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) والے اپنے گھر میں بھی الیکشن کروائیں تو دو تہائی اکثریت نہیں لے سکتے۔ چیئرمین عمران خان کی

رہائشگاہ زمان پارک آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگیں مت ،اسلام آباد ہو، کراچی ہو یا حیدر آباد ہو ہر جگہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم والے اپنے گھر میں بھی الیکشن کروائیں تو دو تہائی اکثریت نہیں لے سکتے۔ گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے الیکشن کی طرف بڑھیں ۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے کیس معاف کرانے کی خاطر ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کیا،پچھلے 9ماہ عوام نے بدترین فیصلہ سازی اور حکمرانی کا نمونہ دیکھا،پوری دنیا میں عوام حکمرانوں کا انتخاب کرتیں ہے اور قومیں عظیم بنتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند لوگ فیصلہ کر لیتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…