جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز

datetime 14  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں پیپلز بس سروس پروگرام کے تحت پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتِ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ سے سی ویو تک الیکٹرک بس سروس کے پہلے روٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی کے ہمراہ بس سروس کا افتتاح کیا، انہوں نے سروس میں سہولیات کا جائزہ لیا اور بس میں سفر بھی کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس ہے جو کراچی میں شروع کی جا رہی ہے، یہ ماحول دوست بسیں ہیں جو بجلی سے چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سی ویو، کلفٹن سے ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کے لیے کوئی بس سروس نہیں تھی اور انہیں پرائیویٹ گاڑیاں یا کیب استعمال کرنا پڑتی تھیں جن کا کرایہ تقریباً 1500 روپے ہوتا تھا لیکن الیکٹرک بس سروس سے مسافر اب صرف 50 روپے میں ایئرپورٹ تک جاسکتے ہیں۔شرجیل میمن نے بتایا کہ ایک ہی چارج سے 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھنے والی یورپی معیار کی یہ بسیں کسی قسم کی آلودگی کا باعث نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ بس سروس ٹینک چوک جناح ایونیو سے ایئرپورٹ، شارع فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ، خیابان اتحاد سے سی ویو کے کلاک ٹاور تک جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…