جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی آخری وقت تک اسمبلی بچانے کی کوشش کرتے رہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی آخری وقت تک اسمبلی بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ اعتماد کے ووٹ کی رات ایوان میں 2 صوبائی وزرا نے (ن )لیگ کے چیف وہپ سے ملاقات کی۔ محمودالرشید نے خلیل طاہر سندھو سے کہا کہ

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آپ عدم اعتماد جمع کروادیں۔ذرائع کے مطابق راجہ بشارت اور محمودالرشید نے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو سے رات 12 بجے کے قریب ملاقات کی، محمود الرشید نے خلیل طاہر سندھو سے کہا کہ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آپ عدم اعتماد جمع کروادیں۔ن لیگ کے چیف ویپ خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کو پیغام پہنچایا، انہوں نے کہا کہ رہنے دیں۔خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ مجھے کہا کہ عدم اعتماد جمع کروا دیں ورنہ صبح ساڑھے 9 بجے اسمبلی ٹوٹ جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح پرویز الہٰی نے ملک احمد خان کو فون کرکے عدم اعتماد جمع کروانے کا کہا، ملک احمد خان نے بھی یہ پیغام رانا ثناء اللّٰہ کو پہنچایا۔ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ نے جواب دیا کہ پرویز الہٰی نے پہلے بھی دھوکا دیا، مزید کچھ نہیں کر سکتے، پرویز الہٰی اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں پھر دیکھتے ہیں۔دوسری جانب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ خلیل طاہر سندھو جھوٹ بول رہے ہیں، ہم نے ایسا کچھ نہیں کہا، نجی ٹی وی کے مطابق ۔پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر جواب نہیں آیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…