منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

برفباری کا سلسلہ ، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی 2 فٹ تک برف پڑنے سے بالائی علاقوں کا رابطہ منقطع

datetime 13  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /استور(این این آئی)استور میں برفباری کا سلسلہ نہ تھما سکا ، علاقے میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے جس کے باعث کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ چلاس، دیامر، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا

جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کاغان سے آگے کے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ادھر کوہستان میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق ملک کی حسین ترین وادی مالم جبہ میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔اس کے علاوہ شوگران،کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی اور مظفر آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہی، شہری ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا گھر پر بنانے کو ترس گئے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سرجانی ٹائون میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ جمعہ سے 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران

شہرِ قائد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے بعد کئی مقامات سے موٹرویز بند رہیں۔اسلام آباد، لاہور موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ تک، ایم 3 درخانہ سے فیض پور تک، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک، ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند ر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا،زیارت میں 3 جنوری کو درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔وادیکوئٹہ میں جمجعہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع اور گھروں کی پائپ لائنوں میں موجود پانی جم گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف رہا،کوئٹہ بھر میں گیس پریشر کم ، کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع قلات، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔قلات اور زیارت میں گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…