جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ،صنم سعید

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو عام پاکستانیوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں۔ پاکستانی بھارت کے رہن سہن،

کھانوں، لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اوردپیکا پڈوکون تک کی اداکارائوں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔صنم سعید کے مطابق کچھ سال قبل ایک بھارتی چینل کھلا تھا تو بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے۔ ان ڈراموں میں دکھائے جانے والی ہرچیز ان کے لیے حیران کن تھی تاہم بعد میں اس چینل کو بھی بند کردیا گیا۔ سیاسی کشیدگی کے باعث اب پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹوں کا ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…