جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایشیا کی 50 سال سے زائد عمر کی کامیاب خواتین کی فہرست جاری ، پاکستانی کونسی کامیاب ترین خاتون شامل ؟ جانئے

datetime 13  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا پیسیفک سے 50 سال سے زیادہ عمر کی 50 خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اپنے شعباجات میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،فہرست میں وفاقی وزیر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے ۔

فوربز میگزین کے مطابق 50 سال زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں،کاپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا گیا، شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں۔ فور میگزین کے مطابق شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا۔ فوربز میگزین کے مطابق وہ نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا، یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فائنانشل ٹائیمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…