منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ضلع خیبر میں 85 میٹر گہرے کنویں سے بچے کو نکالا نہیں جاسکا، کنواں قبر قرار

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر (این این آئی) خیبر کے علاقے عالم گودر میں گزشتہ روز 85 میٹر گہرے اور 12 انچ تنگ کنویں میں گرنے والے 3 سالہ بچے کو ریسکیو نہ کیا جاسکا، 27 گھنٹے مسلسل ریسکیو آپریشن کیا گیا تاہم کنویں کی زیادہ گہرائی اور کم چوڑائی کے باعث بچہ نہیں نکالا جاسکا، شام ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا اور کنویں کو ہی قبر قرار دے کر

بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عالم گودر میں تین سالہ بچہ 85 میٹر گہرے اور 12 انچ تنگ بور (کنویں) میں گر گیا، ریسکیو کی دو دن کی کوششوں کے باوجود بچے کو کنویں نہ نکالا جا سکا۔باڑہ کے نواحی سپاہ عالم گودر کے علاقے ملک گڑھی میں تین سالہ یحییٰ ولد مصطفیٰ جو کہ اپنے نابینا والد کے ساتھ کھیتوں کی طرف گیا تھا اور وہاں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ پرانے بورنگ کے کنویں میں گر گیا، جو غیر استعمال تھا۔واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ڈیزاسٹر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاور انہیں سرچ کیم کی مدد سے بچے تک رسائی مل گئی تھی، اسے نکالنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ڈیزاسٹر ٹیموں نے بچے کو نکالنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے تاہم کنویں کی زیادہ گہرائی اور تنگ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں شدید مشکلات درپیش آئیں۔اس موقع پر باڑہ ریسکیو 1122 کے اسٹیشن ہاؤس انچارج وکیل شاہ اور محمد عاصم عالم عالم گودر موجود تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) باڑہ شہاب الدین ، تحصیل دار باڑہ ریاض الحق، تحصیل چیئرمین مفتی کفیل، کمانڈنٹ باڑہ رائفل ذبیح اللہ محسود کے علاوہ باڑہ کے سیاسی قائدین ڈیزاسٹر ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔2 دن کی کوششوں کے بعد سخت مشکلات کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ کنویں کو قبر قرار دیا جائے، جس پر بچے کو نکالنے کی امدادی کاروائیاں ختم کر دی گئیں،

اور بچے کی نماز جنازہ وہیں پر دا کی گئی نماز جنازہ میں سیکیورٹی فورسز کی ضلعی انتظامیہ کے افسران، قبائلی و سیاسی عمائدین کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک حوالے کیا گیا، جبکہ کمانڈنٹ باڑہ رائفل ذبیح اللہ نے 2 لاکھ، رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے 3 لاکھ روپے کی امداد کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…