جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان نے شاہ رْخ خان کے بیٹے سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

دبئی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے آریان خان سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔اماراتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعدیہ خان نے آریان خان سے قریبی تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں مقیم ہیں اور آریان سے اتفاق سے نیو ائیر پارٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی آریان کے ساتھ اور بھی بہت لوگوں نے تصاویر بنوائی تھیں مگر معلوم نہیں کی صرف ان کی تصویر ہی کیوں وائرل ہوئی۔سعدیہ خان نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ لوگ مکمل بات جانے بغیر آریان اور ان کے بارے میں کہانیاں بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خبروں کے نام پر جو کچھ ہوتا ہے اس کی ایک حد ہونی چاہیے۔سعدیہ خان نے کہا کہ صرف ایک تصویر میں ایک ساتھ نظر آجانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اداکارہ نے ان افواہوں کو ‘بے بنیاد’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سب جھوٹی خبروں کی تردید کرتی ہیں، سعدیہ کا کہنا تھا کہ آریان بہت پیارا اور انتہائی خوش اخلاق لڑکا ہے اس لیے ان افواہوں کو ختم کردینا چاہیے۔یاد رہے کہ چند روز قبل شاہ رْخ خان کے بیٹے آریان خان کی پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی انہیں دبئی میں نئے سال کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد یہ افواہ آگ کی طرح پھیل گئی تھی کہ آریان اور سعدیہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…