بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج ہی وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس 188نمبرز پورے ہیں اس لیے اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے،پرویز الٰہی کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے، ہم فیصلے کے بعد اپیل میں بھی جا سکتے ہیں لیکن امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے،ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں

اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں 71 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں،اعتماد کے ووٹ کے لئے ہمارے پاس 188نمبر پورے ہیں،اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے۔ہم فیصلے کے بعد اپیل میں بھی جا سکتے ہیں امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے، پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہوگی تو عام انتخابات کی طرف جائیں گے،یہ لوگ الیکشن کے نام پر جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو لوگ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کسی کا بھی اعتبار نہیں، شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں لیکن صفر فیصد اعتماد ہے، شہباز شریف نے 4.3ملین اپنے دورے پر خرچ کئے۔اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل کرے،ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کو کہیں گے ہمارے لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے کالز آ رہی ہیں، سوال ہے کہ ادارے میں کون لوگ ہیں جنہوں نے آرمی چیف کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالز کیں، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی جونیئر ٹیم لاہور آگئی ہے جنکی حالت پتلی ہے، 20 لوگوں نے عمران خان کو دھوکہ دیا تو کیا سیاست ختم ہوگئی؟ پانچ ایم پی ایز کو پانچ ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے، مونس الہی اور فیملی پر دبا کی مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو شرم آنی چاہیے، سندھ کا پیسہ ایم پی اے پر خرچ کر رہے ہیں، یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔

سندھ کی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا اب لوگ زرداری اور بلاول کا گھیرا کریں گے، لوکل گورنمنٹ کے لیے کراچی میں پیپلزپارٹی کو لوگ نہیں مل رہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ پر جوتا پھینکنا مناسب نہیں،اسمبلی میں آنے سے بھی روکنا مناسب نہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ

عطااللہ تارڑ اور رانا ثنااللہ تھرڈ ڈگری ہتھکنڈوں کے لئے پنجاب آئے ہیں مگر رانا ثنااللہ اور آقاؤں کو عبرت ناک شکست ہوگی،کوئی کارکن جھانسے میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رانا ثنااللہ واپس اسلام آباد جائیں اور وہاں اپنا کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مومنہ وحید اپنا ووٹ ہمیں ہی دیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…