جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے حکومت کے نمبرز مکمل ہوگئے ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس 188نمبرز پورے ہیں اس لیے اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے،پرویز الٰہی کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے، ہم فیصلے کے بعد اپیل میں بھی جا سکتے ہیں لیکن امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے،ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں

اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں 71 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ نئے انتخابات ہونے چاہئیں،اعتماد کے ووٹ کے لئے ہمارے پاس 188نمبر پورے ہیں،اگر ہمیں عدالت نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں تو حکم مانیں گے۔ہم فیصلے کے بعد اپیل میں بھی جا سکتے ہیں امید ہے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی توڑ دیں گے، پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہوگی تو عام انتخابات کی طرف جائیں گے،یہ لوگ الیکشن کے نام پر جوتے چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو لوگ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کسی کا بھی اعتبار نہیں، شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں لیکن صفر فیصد اعتماد ہے، شہباز شریف نے 4.3ملین اپنے دورے پر خرچ کئے۔اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل کرے،ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے تعلقات اچھے کرنے پڑیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کو کہیں گے ہمارے لوگوں کو نامعلوم نمبروں سے کالز آ رہی ہیں، سوال ہے کہ ادارے میں کون لوگ ہیں جنہوں نے آرمی چیف کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کالز کیں، عوام اور ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی جونیئر ٹیم لاہور آگئی ہے جنکی حالت پتلی ہے، 20 لوگوں نے عمران خان کو دھوکہ دیا تو کیا سیاست ختم ہوگئی؟ پانچ ایم پی ایز کو پانچ ارب 20 کروڑ کی آفر کی گئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پیچھے پی ٹی آئی کھڑی ہے، مونس الہی اور فیملی پر دبا کی مذمت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو شرم آنی چاہیے، سندھ کا پیسہ ایم پی اے پر خرچ کر رہے ہیں، یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔

سندھ کی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا اب لوگ زرداری اور بلاول کا گھیرا کریں گے، لوکل گورنمنٹ کے لیے کراچی میں پیپلزپارٹی کو لوگ نہیں مل رہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ پر جوتا پھینکنا مناسب نہیں،اسمبلی میں آنے سے بھی روکنا مناسب نہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ عطااللہ تارڑ اور رانا ثنااللہ تھرڈ ڈگری ہتھکنڈوں کے لئے

پنجاب آئے ہیں مگر رانا ثنااللہ اور آقاؤں کو عبرت ناک شکست ہوگی،کوئی کارکن جھانسے میں نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ حکومت بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رانا ثنااللہ واپس اسلام آباد جائیں اور وہاں اپنا کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مومنہ وحید اپنا ووٹ ہمیں ہی دیں گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…