جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے اہم سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ڈسٹرکٹ ملیر سینٹرل اور دیگر علاقوں سے پیپلزپارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور کارکنان محمد صلاح الدین جاوید علی محمود رضا اور دیگر نے فنکشنل لیگ ھاس میں

ملاقات کرکے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا واضع پیغام اور نعرا ہے متحد سندھ مضبوط پاکستان اگر سندھ کی عوام متحد ہوگی تو پاکستان ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں ، آئے روز عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی فنکشنل لیگ میں شمولیت فنکشنل لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے گئے ہیں ، ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے ، شہری ڈاکوں سے محفوظ نہیں شہر کی ترقی خوشحالی کے لیے کراچی کی عوام فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام اعتماد کرتے ہوئے ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں جی ڈی اے کے امیدواروں کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کرکے چوروں لٹیروں اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کریں انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنا عوام سے رابطہ رکھیں اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما ذاکر علی پٹنی رانا سہیل اور دیگر رہنما موجود تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…