جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کے پی نے بھی گندم کا کوٹہ بڑھادیا، حکومت کا زیادہ سبسڈی دینے کا دعویٰ

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کرساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن کردیا۔محکمہ خوراک کے مطابق تمام فعال فلور ملز کو آبادی کے تناسب گندم فراہم کی جائےگی، 4کروڑ7 لاکھ69 ہزار آبادی کیلئے

ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائیں گے جب کہ پشاور میں 49 لاکھ 84 ہزار آبادی کے لیے 760 میٹرک ٹن گندم فلار ملز کو دی جائےگی۔دوسری جانب آٹا ڈیلرز کا کہنا ہےکہ 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزارروپے میں فروخت ہورہا ہے، فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3100 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سرکاری آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے ہے۔ڈیلرز کے مطابق گندم کا کوٹہ بڑھنے سے وقتی طور پر مسئلہ ٹھنڈا ہوگا، حکومت کو چاہیے کے کوٹہ 10 یا 9 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھائے۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے، ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے، سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے جہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…