جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

جنیوا کانفرنس میں بحرین کے سفیر کی بات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئی این پی)جنیوا کانفرنس میں بحرین کے سفیر کی بات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق فاؤنڈیشن رائل ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصفطیٰ السید الامین نے کانفرنس کے دوران کہا کہ

’’ مجھے یہ اجازت دیں، میرے دل میں بچپن سے ایک بات ہے وہ کہنا چاہتا ہوں ،پھر انہوں نے کہا کہ ’ پاکستان زندہ باد’ شکریہ‘۔ اس کلپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا جس کے لیے منصوبہ سازی بھی شروع کردی گئی ،سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے،سعودی عرب نے دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھادیا تھا، ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کو پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کروائی گئی رقم کو اب 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی ہے،رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے،اس حوالے سے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 10 ارب ڈالر کرنے کے لیے منصوبہ سازی شروع کردی گئی ہے جب کہ زرمبادلہ ذخائر کے لیے ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافے پرغور کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…