منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھا گئے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی عمران خان کی بات نہیں مان رہے

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی عمران خان کی بات نہیں مان رہے ،نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی تیسرا نہیں، مریم نواز کی

بطور چیف آرگنائزر تقرری باہمی مشورے سے ہوئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام فیصلے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں، شریف خاندان متحد خاندان ہے،نوازشریف اورشہبازشریف بھائی ہیں ان کے درمیان کوئی تیسرا نہیں، مریم نواز کی بطور چیف آرگنائزر تقرری شریف برادران کے باہمی مشورے سے ہوئی ، قیادت کے فیصلے کے بعد کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے ،نوازشریف جو بھی فیصلہ کرتے ہیں جو بہت سوچ کر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں، مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو زندہ رکھا ،مریم نواز پارٹی کے لئے ہر جگہ گئیں،رسک لیا جو کوئی معمولی بات نہیں ۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھاگیا ہے، عمران خان کا تحریک انصاف کا سوکالڈ لیڈر رہ گیا ہے،پرویز الٰہی جو کہتا ہے وہ ہوجاتا ہے۔(ق) لیک اورتحریک انصاف ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کے پی کے وزیر اعلیٰ بھی نہیں مان رہا،کے پی اسمبلی کو بھی تحلیل نہیں کیا جارہا ، وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ لے لیں تو اسمبلی کی تحلیل کا آپشن عمران خان اور پرویز الٰہی کے پاس ہوگا ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…